میرا نصیب ہوئیں ____ تلخیاں زمانے کی
کسی نے خوب سزا دی ہے مسکرانے کی
مرے خدا مجھے طارق کا حوصلہ ہو عطا
ضرورت آن پڑی __ کشتیاں جلانے کی
میں دیکھتا ہوں ہر سمت پنچھیوں کے ہجوم
الٰہی ___ خیر ہو صیّاد کے گھرانے کی
قدم قدم پہ ____ صلیبوں کے جال پھیلا دو
کہ سرکشوں کو تو عادت ہے سر اُٹھانے کی
شریکِ جرم نہ ہوتے _____ تو مخبری کرتے
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہرٹھکانے کی ____
ہزار ہاتھ _______ گریباں تک آ گئے " ازہر "
ابھی تو بات چلی بھی نہ تھی زمانے کی
کسی نے خوب سزا دی ہے مسکرانے کی
مرے خدا مجھے طارق کا حوصلہ ہو عطا
ضرورت آن پڑی __ کشتیاں جلانے کی
میں دیکھتا ہوں ہر سمت پنچھیوں کے ہجوم
الٰہی ___ خیر ہو صیّاد کے گھرانے کی
قدم قدم پہ ____ صلیبوں کے جال پھیلا دو
کہ سرکشوں کو تو عادت ہے سر اُٹھانے کی
شریکِ جرم نہ ہوتے _____ تو مخبری کرتے
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہرٹھکانے کی ____
ہزار ہاتھ _______ گریباں تک آ گئے " ازہر "
ابھی تو بات چلی بھی نہ تھی زمانے کی
No comments:
Post a Comment