اگر یہ دل ترے ہونے سے معتبر ہو جائے
تو کیا عجب کہ مرا عشق کارگر ہو جائے
میں اس لئے بھی تجھے آنکھ بھر کے دیکھتا ہوں
کہ تجھ پہ اپنا نہیں تو مرا اثر ہو جائے
تو پھر یہ آنکھیں نہیں ، مرغزار کہلائیں
جو تجھ بدن کا مرے خواب سے گزر ہو جائے
پناہ مانگ میاں !! قریۂ_تمنا سے
یہ وہ زمین نہیں ہے جو بارور ہو جائے
یہ زرد رنگ مرے حال کی گواہی ہے
کہ عشق سبز نہیں چھوڑتا ، اگر ہو جائے
ڈرانے والے تجھےکیا خبر مشیت کی ؟؟؟
جو آج زیر ہے وہ کل کلاں زبر ہو جائے
علی یہ عشق تو اب کشف ہو چلا ,کہ مجھے
تری خبر ترے آنے سے پیشتر ہو جائے
میں اس لئے بھی تجھے آنکھ بھر کے دیکھتا ہوں
کہ تجھ پہ اپنا نہیں تو مرا اثر ہو جائے
تو پھر یہ آنکھیں نہیں ، مرغزار کہلائیں
جو تجھ بدن کا مرے خواب سے گزر ہو جائے
پناہ مانگ میاں !! قریۂ_تمنا سے
یہ وہ زمین نہیں ہے جو بارور ہو جائے
یہ زرد رنگ مرے حال کی گواہی ہے
کہ عشق سبز نہیں چھوڑتا ، اگر ہو جائے
ڈرانے والے تجھےکیا خبر مشیت کی ؟؟؟
جو آج زیر ہے وہ کل کلاں زبر ہو جائے
علی یہ عشق تو اب کشف ہو چلا ,کہ مجھے
تری خبر ترے آنے سے پیشتر ہو جائے
No comments:
Post a Comment